پیر تک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی, کمیٹی کی سربراہی ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کریں گے : وزیر داخلہ چودھری نثار

قومی سلامتی کےمنافی خبر کی تحقیقات کے سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ نے اہم اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں چودھری نثار نے کہا کہ متنازع خبر کی تحقیقات کیلئے پیر تک کمیٹی بنا دی جائے گی جبکہ تحقیقات جھوٹی خبر کے افشاں ہونے پر کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں سینیئر افسران شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی کے ارکان غیر جانبدار اور اچھی شہرت کے مالک ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیٹی کی سربراہی ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کریں گے، چودھری نثار نے واضح کیا کہ انکوائری سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کیخلاف نہیں ہو رہی۔