فرانس میں ماحولیاتی تبدیلی میں کمی لانے سے متعلق حکومتی کامیابی پر پیرس کے لوگ جشن منا رہے

ماحولیاتی معاہدے کے نفاذ پر پیرس میں جمعہ چار نومبر سے جشن منایا جا رہا ہے۔۔ دسمبر میں پیرس میں منعقد ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق " سی او پی ٹوئنٹی ون " کانفرنس میں تمام ممالک نے متفقہ طور پر ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے سے متعلق معاہدے ہوا۔۔ اب تمام رکن ممالک نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق معاہدے کی توثیق کر دی۔۔ معاہدہ دنیا میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کی طرف مثبت قدم ہو گا۔۔ پیرس کے دریائے سین، پیرس کی شانزے لیزے شاہراہ پر قائم گمنام شہیدوں کی یادگار آرک دی ٹرومپ، اور، ایفل ٹاور، کو سبز رنگ کی روشنیوں سے سجایا گیا۔۔ دریائے سین کے کنارے پر اس پورے ویک اینڈ پر موسیقی کی محفلیں اور کھیلوں کے پروگرام منعقد ہوں گے۔۔ اگلی کانفرنس " سی او پی ٹوئنٹی ٹو " مراکو کے شہر مراکش میں سات نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔