وزیراعظم ملک میں متوسط،نچلے طبقے کیلئے انقلاب لیکر آئے ہیں،چودھری فواد
آج کراچی میں سندھ سے تعلق رکھنے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اور پارٹی کی صوبائی قیادت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی قیادت میں ملک میں متوسط اور نچلے طبقے کے لوگوں کیلئے انقلاب لے کر آئے ہیں جو حقیقی تبدیلی لائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست اب پٹواری کلچر سے آگے بڑھ چکی ہے اور اب کوئی شخص انتظامیہ کی مدد سے انتخابات نہیں جیت سکتا۔فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے مسائل کے حل کے لئے ہر قسم کا تعاون فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں ایک شکایت سیل قائم کیا گیا ہے جسے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں فعال شکایت سیل سے منسلک کیا جائے گا۔