سری نگر: ایک خبررساں ادارے کےمطابق بھارتی فوج وادی میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے
مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے ایک خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کی آڑ میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔ مختار احمد اور محمد امین کی شہادت کے حالیہ واقعے کے بارے میں خبررساں ادارے نے کہا کہ یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔