الخان الاحمر میں فلسطینیوں کا مسلسل 138روز سے دھرنا جاری
فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے''الخان الاحمر'' کی مسماری کے خلاف اور قصبے کے فلسطینی باشندوں کی حمایت میں 138دن سے دھرنا جاری ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے الخان الاحمر میں دھرنا دے رکھا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر شہری شامل ہوتے اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے قصبے کو مسمار کرنے اور مقامی فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔خیا ل رہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے ''الخان الاحمر'' کومسمار کرنے کی اجازت دینے کے بعد اسرائیلی فوج متعدد بار اس قصبے پر چڑھائی کرچکی ہے۔ دوسری جانب عالمی برادری نے بھی الخان الاحمر کی مسماری روکنے کے لیے اسرائیل پر دبائو بڑھا دیا ۔