فلسطینیوں کے 88 مقامات پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے
فلسطینیوں نے 88مقامات پر اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی ریاست کے خلاف فلسطینی شہروں میں 88مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہروں کے دوران فلسطینیوں نے صہیونی فوج پر شیشے کے ٹکڑے پھینکے،سنگ باری کی اور دیسی ساختہ بموں کا بھی استعمال کیا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ کی پٹی میں گولیاں لگنے سے14فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ درجنوں افراد آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔ اس روز فلسطینیوں نے غزہ اور غرب اردن میں 21مقامات پر مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔ فلسطینیوں نے ، گیوات، سدوت ھنیگو، کیبوٹس جبار عا اور دیگر مقامات پر مظاہرے کئے۔ مجموعی طورپر اس دن 16 مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔ غرب اردن کے علاقے کرم ابو سالم میں میں نیر اسحاق کالونی کے قر یب مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ 20مقامات پر مظاہرے ہوئے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 8فلسطینی زخمی ہوئے، آٹھ مقامات پر مظاہرے ہوئے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 27سالہ محمد عبدالحی ابو عبادہ شہید اور 15سے زائد زخمی ہوئے۔اتوار کے روز یحیی بدر محمد الحساب 14 سالہ خالد بسام محمود ابو سعیدم 13سالہ عبدالحمید عبدالعزیز ابو ظاھر اور 13سالہ محمد ابراہیم عبداللہ السطری شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے خلاف 9 مقامات پر مظاہرے کئے گئے۔ہفتے کے روز غرب اردن میں 5 مقامات پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔