مکہ مکرمہ میں دوا ساز کمپنی کو 820 ہزار ریال جرمانہ
سعودی ایف ڈی اے نے مطلوبہ دوائیں فراہم نہ کرنے پر دواساز کمپنی کو 820 ہزار ریال کا جرمانہ کر دیا۔ سعوی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ میں ایف ڈی اے کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ کمپنی نے دواﺅں کی فراہمی کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے ہوش کرنے والی دواﺅں کا اجازت نامہ حاصل نہیں کیا اور اس قسم کی دوائیں بورڈ کی منظوری کے بغیر ایک ایسے ادارے کے حوالے کر دیں جسے اِس قسم کی دوائیں درآمد کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمپنی نے اپنا ریسرچ ادارہ بھی نہیں ہے جبکہ قانوناً ایسا کرنا بہت ضروری تھا۔