حکومت کیساتھ نااہل وزراء کی ٹیم ہے،حکومت کے 100 کی کارکردگی کی مکمل تفصیل قوم کے سامنے رکھیں گے، مریم اورنگزیب
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد مریم اورنگزیب کی میڈیا سےگفتگومیں کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق اور خالد ابراہم کے لئے دعا مغفرت کی گئی، اجلاس میں مولانا سمیع الحق کے قتل کی بھرپور مذمت کی گئی،پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح پر خوشی محسوس کی گئی
جیسی آجکل خبریں مل رہی ہیں اس پر یہ خبر خوشی کی ہے، پارلیمانی کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ حکومت نے کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کیا گیا، اپوزیشن ایسی صورتحال پر حکومت کا ساتھ دے رہی تھی، مریم اورنگزیب نے مزیدکہاکہ پارلیمان عوام کی ترجمانی کرتا ہے اسکے ساتھ ایسا رویہ اچھا نہیں،جمعہ کے روز کوئی وزیر جواب دینے کے لئے موجود نہیں تھا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی گئی ہے،دوسروے ممالک میں جاکر جیسے الفاظ استعمال کئے گئے اس سے صرف بھیک ملتی ہے،حکومت کیساتھ نااہل وزراء کی ٹیم ہے،حکومت کے 100 کی کارکردگی کی مکمل تفصیل قوم کے سامنے رکھیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات جیسے بیانات دیتے ہیں انہیں منع بھی کیا گیا تھا کہ ایسی گفتگو نہ کیا کریں،میڈیا کی سینسرشپ کی بھی بھرپور مذمت کی گئی ہے