''عثمان بزدار پنجاب کے پہلے حقیقی عوامی وزیراعلیٰ ہیں''فردوس اعوان
تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ کو سوونیئر پیش کیا اورکہا کہ عثمان بزدارپنجاب کے پہلے حقیقی عوامی وزیراعلیٰ ہیں اورہم سیالکوٹ آمد پران کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔جس طرح سردار عثمان بزدارعوام کے مسائل حل کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے،یہ آئندہ بھی سیالکوٹ آئیںگے اور ہم ان کا بھر پور خیر مقدم کریں گے۔تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ، سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ سپیشل اکنامک زونز کے قیام کا اعلان کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔ انشاء اللہ سیالکوٹ کی برآمدات جو کہ 2ارب ڈالر ہے اسے 5ارب ڈالر تک لے کر جائیںگے۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔