گورنر خیبرپختونخوا کی سرکاری یونیورسٹیوں میں بھی اہلیت اور شفافیت اپنانے کی ہدایت
گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے صوبے کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں بھی اہلیت اور شفافیت اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ پشاور میں مردان کی خواتین یونیورسٹی کے سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقربا پروری ایک وائرس ہے جسے کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شاہ فرمان نے کہاکہ حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اہلیت کی بنیاد پر بھرتیاں یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔