پاکستان اور آسٹریلیا دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج آمنے سامنے آئیں گے
قومی ٹیم اس وقت دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں گرین شرٹس 3 ٹی ٹوئنٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا دوسرے ٹی 20 میں آج کینبرہ کے میدان میں مدمقابل آئیں گے۔ میچ دوپہر1 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کے کپتان فتح کے لیے پرامید ہیں۔ تین میچز کی سیریز0-0 سے برابر ہے، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔پہلے میچ میں بارش کے باعث میچ کو 15،15 اوورز تک محدود کیا گیا جس میں قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 119رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں آسٹریلیا نے3.1اوورز میں بغیر کسی نقصان کے41 رنز بنا رکھے تھےکہ ایک بار پھر بارش نے کینگروزکی ہدف کی جانب جارحانہ پیش قدمی کو روک دیا اور میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ اور امپائرز نے میچ ختم ہونے کا اعلان کر دیا۔