’کارکے‘ معاملے کا حل ملک کے لیے بڑی پیش رفت ہے: مشیرخزانہ
اسلام آباد: مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ’کارکے‘ معاملے کا حل نکالا گیا جو ملک کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ معاملہ حل ہونے سے معیشت کو ایک ارب20کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بچت ہونے والی رقم ملکی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہوگی۔