عمران خان تنہا اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں: فیصل جاوید
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ مفاد پرست ٹولہ ایک طرف جبکہ دوسری طرف وزیراعظم تنہا اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے عمران خان تنہا اور ہم متحد ہیں، یہ ہی تو ہم بھی کہتے ہیں کہ مفادپرست ٹولہ ایک طرف ہے۔