یونان میں ایک ٹرک سے 41 مہاجرین زندہ حالت میں برآمد
یونان میں ایک ٹرک سے 41 غیر ملکی مہاجرین زندہ حالت میںپا ئے گئے ۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق یونان کے شمالی علاقہ میں ایک ٹرک میں 41 مہاجرین زندہ حالت میں پائے گئے جس کے بعد پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔یونانی پولیس نے کہا کہ افغانستان سے بظاہر تعلق رکھنے مہاجرین میں سے اکثر کی صحت بہتر ہے جبکہ 7 کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹرک میں مرد اور لڑکے موجود تھے جن کی شناخت میں چند روز لگیں گے۔