پاکستان میں روئی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پاکستان میں رواں سال کپاس کی مجموعی پیداورا میں کمی کے سبب روئی کی قیمت میں تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔عمدہ ترین (پریمئم کوالٹی)کی روئی کی قیمتیں 200روپے فی من اضافے کے ساتھ پچھلے 9سال کی نئی بلند ترین سطح 10ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی ۔ریگولر(عام )روئی کی قیمت 100روپے فی من اضافے کے ساتھ 9ہزار 700روپے فی من ہو گئی ۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق برآمدات میں اضافے اور درآمدی روئی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے اور آئندہ چند روز میں قیمتیں مزید اوپر جا سکتی ہیں۔خیال رہے کہ رواں برس پاکستان بالخصوص زیریں سندھ کے علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کے سبب کپاس کی ایک تہائی فصل خراب ہوگئی تھی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک اینڈ ریسرچ کو بتایا گیا تھا کہ مالی سال 2019-20کے دوران کپاس کی ڈیڑھ کروڑ کی بجائے ایک کروڑ گانٹھوں کی پیداوار متوقع ہے۔چیرمین کمیٹی نے کہا اس سال موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث کپاس کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔