ڈی ایچ اے کا مشہور شراب اور ڈرگس سپلائر شہباز گرفتار
کراچی میں ڈی ایچ اے کا مشہور شراب اور ڈرگس سپلائر گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے کارروائی کرکے ڈی ایچ اے کے مشہور شراب اور ڈرگس سپلائر شہباز کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے پانچ کلو چرس اور چھ کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی ۔پولیس نے بتایا کہ گذشتہ روز پولیس کو یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ ملزم شہباز ڈی ایچ اے اور کلفٹن میں سکول اور کالجز کے طلبہ کو شراب، چرس اور آئس فراہم کرتا ہے ۔