ہم نے بیرونی قرضہ اتارنے کے تمام ریکارڈ توڑے:حماد اظہر
وفاقی وزیر برائے برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے قرض اتارا سود بھی اتارا لیکن فارن ریزرو کم نہیں ہوئے ،ہم نے بیرونی قرضہ اتارنے کے تمام ریکارڈ توڑے، حکومت نے گزشتہ برس ساڑھے10ارب ڈالر کا قرض اتارا،گردشی قرضے 12 ارب روپے ماہانہ پر لے کر آئے،ہماری حکومت کو پہلے 2 سال میں 10 ارب قرض ادائیگی کا بوجھ اٹھانا پرا،گردشی قرضوں کے باعث بجلی کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر بیرونی سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی آئی ،رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں پہلی سہ ماہی میں 64 فیصد کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارکے(رینٹل پاور پلانٹ ) کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔