رائیونڈ روڈ پر ٹرک کی اسکول وین کو ٹکر،متعدد بچے زخمی
لاہور: رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے اسکول وین کو ٹکر مار دی جس کی زدمیں آ کرمتعدد بچے زخمی ہو گئے، بچوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور اسکول وین میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔حکام نے مزید کہا کہ اسکول وین میں موجود متعدد بچے شدید زخمی ہو گئے، بچوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔تین زخمی بچوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں 11 سالہ افرینہ،13 سالہ احمد اور 11 سالہ ثمرین شامل ہیں جبکہ 5 طلبہ کو موقع پر فرسٹ ایڈ دے دی گئی۔ حکام نے مزید کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آ یا ہے ۔