کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ، اسکولوں کے حوالے سے آج اہم فیصلے متوقع
اسلام آباد : وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزیرتعلیم کانفرنس آج ہوگی ، جس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزیرتعلیم کانفرنس آج ویڈیو لنک پر ہوگی ، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اپریل سے اگست تک تعلیمی سال پرگفتگو ہوگی جبکہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سےمتعلق فیصلہ متوقع ہے۔ یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ کرونا کی کچھ حد تک دوسری لہر نظر آرہی ہے، لیکن ابھی تک ایسے حالات نہیں کہ تعلیمی ادارے بند کیے جائیں۔