ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی کراچی پہنچ گئے

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی کراچی پہنچ گئے، وہ والدہ کی عیادت کےلیے پاکستان آئے ہیں، ان کی والدہ عرصے سے پھیپھڑوں کےعارضےمیں مبتلا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما حیدرعباس رضوی اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے، کراچی پہنچنے پر حیدر عباس رضوی کو ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرعباس رضوی 2 روز پہلے دبئی سے پاکستان پہنچے تھے، وہ کافی عرصےسے پہلے کینیڈااورپھر دبئی میں مقیم رہے۔ ذرائع کے مطابق حیدرعباس رضوی والدہ کی عیادت کےلیےپاکستان آئے ہیں، ان کی والدہ عرصے سے پھیپھڑوں کےعارضے میں مبتلا ہیں۔