القدس:فلسطینی املاک کی مسماری مہم میں تیزی
القدس میں فلسطینی املاک کی مسماری مہم میں تیزی آ گئی ۔اسرائیل میں کام کرنیوالے انسانی حقوق گروپ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی آڑ میںپابندیوں کے دوران فلسطینیوں کے گھروں اورمکانوں کی مسماری میں اضافہ ہوا ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وبا کے دوران اسرائیلی حکومت کی طرف سے القدس میں فلسطینیوں کے مکانات اور دیگر املاک کی مسماری میں اضافہ ہوا ، اسرائیلی حکومت نے گذشتہ برسوں کی نسبت رواں سال کورونا کے مہینوں کے دوران فلسطینیوں کے زیادہ مکانات مسمار کئے ، رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران القدس میں فلسطینیوںکی 125 املاک جن میں زیادہ تر مکان تھے مسمار کیے،2019 کو اسرائیل نے القدس میں کل 104 مکانات مسمار کیے۔2018 کو 72، 2017 کو 86 اور 2016 میں 123 مکانات مسمار کیے گئے۔