معروف بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی کو جیل بھیج دیا گیا۔
معروف بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی کو جیل بھیج دیا گیا۔ممبئی پولیس نے گزشتہ روز آرکیٹیکچر کو خودکشی پر اکسانے کے مقدمے میں ارناب گوسوامی اور دیگر 2 افراد کو گرفتار کیا تھا جنہیں جمعرات کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایڈیٹر انچیف ارناب گوسوامی کو مقامی عدالت میں پیش کیا اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ارناب گوسوامی کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ارناب گوسوامی نے عدالت میں الزام لگایا کہ پولیس نے ان پر تشدد کیا لیکن عدالت نے ان کے تشدد کے الزام کو مسترد کردیا۔