سرگودھا: ٹریفک کے خوفناک حادثہ میں 3 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ،9 زخمی
فیصل آباد روڈ پر ٹریفک کے خوفناک حادثہ میں تین خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق نو افراد زخمی ہوگئے وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ٹریفک حادثہ تیر رفتار ڈمپر اور مسافر وین کے درمیان پیش آیا حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار بتایا گیا ہے کہ ایک مسافر وین چنیوٹ سے سرگودھا آ رہی تھی کہ تھانہ عطا شہید کی حدود میں ایک نجی کالج کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے اسے مخالف سمت سے آتے ہوئے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور نو افراد زخمی ہوگئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ون ون ٹو ٹو ضلع سرگودھا سید مظہر شاہ کے مطابق مسافر وین چنیوٹ سے سرگودھا آرہی تھی کہ تیز رفتار ڈمپر نے اسے ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جن میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل تھا جاں بحق ہونے والوں کی شناخت منیرہ بی بی۔ شاہدہ پروین اور نذیر سلطان کے نام سے ہوئی جب کہ ایک خاتون کی شناخت نہ ہو سکی ہے اور ایک زخمی ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا فیصل آباد روڈ پر پیش آنے والا ٹرک اور مسافر وین میں حادثہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی اور مسافر ویگن کے پرخچے اڑ گئے زخمی ہونے والوں میں محمد عمیر احمد نواز محمد خان سمیت دیگر شامل ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید مظہر حسین شاہ کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں 3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جن کو لاہور ریفر کردیاگیا ہے فیصل آباد روڈ پر ٹرک اور مسافر وین کے درمیان پیش آنے والے حادثہ کے بارے میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے اس حصہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ڈی ایس پی صدر محمد اختر وینس کے مطابق حادثہ ڈمپر کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ٹریفک حادثہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے اور ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جاں بحق ہونے والے افراد کی مدد سے ان کے ورثائ کے حوالے کر دی گئیں یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فیصل آباد روڈ پر پر اکثر کا ٹریفک کے حادثات پیش آتے ہیں اور سڑک تنگ ہونے اور ہیوی ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ حادثات ہوتے ہیں اور مذکورہ روڈ انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بن چکا ہے