ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پنجاب میں سموگ چھائے رہنے کا امکان
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ اس دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں سرد رہیگا۔ اس دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کیبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے کم درجہ حرارت لہہ منفی05،سکردو منفی 04،قلات منفی 03، گوپس منفی 02 اور گلگت میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔