محمد یوسف اور عامر نیٹ میں آمنے سامنے، ویڈیو وائرل
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹسمین محمد یوسف کو محمد عامر نے نیٹ میں بولنگ کروائی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے نیٹ میں محمد عامر کی گیند پر اسٹریٹ ڈرائیو شاٹ کھیلا جس کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔محمد یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسٹریٹ ڈرائیو۔فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ یوسف بھائی سلپ والی نہیں لگائی لیکن آپ لیجنڈ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔