پورٹ لینڈ ، توڑپھوڑ کے الزام میں 9 مظاہرین گرفتار
امریکی ریاست اوریگون کے سب سے بڑے شہر پورٹ لینڈ میں پولیس نے صدر ٹرمپ کے خلاف احجاجی مظاہرے کے دوران توڑپھوڑ کرنے والے 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔جائے وقوعہ پر موجود فرانسیسی خبر رساں ادارے کے نمائندے کے مطابق پولیس اور مظاہرین میں کوئی جھڑپ نہیں ہوئی۔ مظاہرین نے "نتائج کی حفاظت" "ہر ووٹ کی گنتی کریں" اور "ووٹ ختم ہو گیا۔ لڑائی جاری ہے" کے بینر اٹھا رکھے تھے۔بائیں بازو کے سرمایہ دار مخالف اتحاد کی ریلی میں شریک متعدد افراد آتشیں اسلحہ لہرا کر نعرے لگا رہے تھے کہ ہم بائیڈن نہیں بلکہ انتقام چاہتے ہیں۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹرمپ اقتدار سے باہر ہو جائے۔ پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو وارننگ دی کہ انتشار پھیلانے والوں پرشیلنگ اور اسلحہ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریاستی گورنر نے نیشنل گارڈ کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق مشتعل مظاہرین نےہنگامہ ا?رائی کی اور افسران پر شیشے کی بوتلیں پھینکیں، اس لئے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے گورنر کیٹ براﺅن نے فوجی حکام کی مشاورت سے نیشنل گارڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کریں۔ واضح رہے کہ پورٹ لینڈ میں سیاہ فاموں کی ہلاکتوں کے واقعات کے باعث پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کئی ماہ تک جاری رہا تھا۔