مہنگائی کے اثرات کا پوری طرح سے احساس ہے،وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان سے ضلع اٹک کی پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد و دیگر موجود تھے اراکین پنجاب اسمبلی یاور بخاری،ملک محمدانور،ملک جمشید الطاف و دیگر بھی ملاقات میں شامل تھے ،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو اس وقت مجموعی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا،20 ارب ڈالرخسارے کے باعث معاشی صورتحال مشکل تھی بیرون ملک قیمتوں میں اضافہ سے یہاں بھی قیمتیں بڑھتی ہیں،ہم نے ایک سال میں خسارہ 20 ارب سے کم کر کے ایک ارب ڈالر پر لے آئے،کورونا کے باعث پوری دنیا کی معیشت خسارے میں چلی گئی ہماری کامیاب پالیسیوں کی بدولت کورونا کا مقابلہ کیا بین الاقوامی سطح پر ہماری کامیاب پالیسیوں کی پزیرائی کی گئی غریب عوام پر مہنگائی کے اثرات کا پوری طرح سے احساس ہے،حکومت اس وقت 450 ارب کا خسارہ خود سے برداشت کر رہی ہے،غریب گھرانے معیاری علاج کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے کامیاب پاکستان پروگرام 20 لاکھ گھرانوں کیلئے سود کے بغیر قرضے فراہم کرے گا قبل ازیں و زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اٹک میں صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والو ں میں صوبائی وزرا،ڈاکٹر یاسمین راشد، سید یاور عباس بخاری، ملک محمد انور،ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق، ایم پی اے ملک جمشید الطاف، پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے صدر قاضی احمد اکبر، چیئرمین ضلع کونسل ایمان طاہر، ٹکٹ ہولڈرز ملک خرم علی خان، اکبر خان تنولی اور دیگر شامل تھے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قاضی احمد اکبر کے والد قاضی خالد محمود کے انتقال پر اظہار افسوس کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قاضی احمد اکبر سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قاضی خالد محمود مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی