دلی میں فضائی آلودگی، اسکولز بند کردئیے گئے
نئی دلی: بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں شدید فضائی آلودگی کے باعث پرائمری اسکولز بند کردئیے گئے۔دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دارالحکومت میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچنے کے بعد کل سے پرائمری اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی میں کمی ہونے تک پرائمری اسکولز بند رکھے جائیں گے۔ یہ فیصلہ بچوں کو مضر صحت فضا میں سانس لینے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔