ورلڈ کپ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 327 رنز کا ہدف دے دیا
ورلڈ کپ: بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسری وکٹکے نقصان پر 227 رنز بنا لیے بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں جبکہ بھارت کی کمان روہت شرما نے سنبھال رکھی ہے۔ کرکٹ کے میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک اپنے 7،7 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے بھارت تمام میچز میں ناقابل شکست رہا ہے جبکہ ساؤتھ افریقہ نے 7 میں سے 6 میچز میں فتح حاصل کی اور ایک میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔