سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے
مولانا فضل الرحمان گزشتہ رات نجی دورہ پر قطر کیلئے روانہ ہوئے تھے جہاں چار روز قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ، سابق سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر حماس قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان ترکیہ اور قطر کی حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ جنگ بندی کرائی جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ غزہ میں پھنسے مظلوم فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کی ترسیل سمیت دیگر امور پر بھی عرب ممالک کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔