پاکستان کی معیشت تیزی سے زوال کا شکارہورہی ہے،حکومت نوٹ چھاپ رہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں جبکہ غیرملکی سرمایہ میں بھی کمی آرہی ہے، دوسری جانب حکومت مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے دھڑا دھڑ نوٹ چھاپ رہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کی شرح دوہرے ہندسے میں داخل ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی جی ڈی پی میں ترقی کی شرح تین سے ساڑھے تین فیصدرہنے کی توقع ہے جس میں اضافے کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف نے کہاہے کہ حکومت کو چاہیے کہ توانائی بحران پرقابو پانے کے لئے نہ سبسڈیزمیں کمی لائے بلکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کے لئے اپنی پیداواربھی بڑھائے۔