سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح نو بجے سے دو روز کے لیے کردیئے گئے۔
سوئی سدرن کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی صبح نو بجے سے اڑتالیس گھنٹوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں ۔ سوئی سدرن حکام کہ مختلف گیس فیلڈ زسے دباوٴ کم ہونے کے باعث سندھ بھر میں دو روز کے لیے گیس بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سوئی سدرن کی جانب سے گیس اسٹیشنز کی بندش کے بارے میں آگاہ کردیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی