استاد کی عظمت کو سلام : پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا دن آج منایا جا رہا ہے۔
دنیا بھر میں آج اساتذہ کا دن منایا جارہا ہےجس کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم اور ناقابل فراموش کردار کو اجاگر کرنا اور ان کی بے پناہ خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ اس دن طلبہ اپنی کامیابیوں میں اساتذہ کی محنت اور کاوشوں کو یاد کرتے ہیں اور اساتذہ کو تحائف اور تہینیتی کارڈز بھی پیش کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیراہتمام پانچ اکتوبر انیس سو چورانوے کو پہلی مرتبہ اساتذہ کا عالمی دن منایاگیا۔ دنیا بھر میں اس دن کی مناسبت سے سیمینارز ، کانفرنسیں اورتقریبات ہوتی ہیں
معاشرے کی تعمیر میں ایک استاد کا کلیدی رول ہوتاہےاساتذہ معاشرے کی وہ عظیم ہستی ہیں جو نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں اور انہیں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرتے ہیں۔ اساتذہ روحانی ماں باپ ہوتے ہیں جو انسان کے اندر پنہاں تمام تر صلاحیتوں اور قوتوں کو پروان چڑھاتے ہیں۔ آج کے دن دنیا بھر کے اساتذہ عہد کریں گے کہ وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھار کھیں گے۔