جھل مگسی کی درگاہ فتح پور میں خودکش دھماکہ، پولیس اہلکاروں سمیت پندرہ افراد جاں بحق متعدد زخمی
بلوچستان کے علاقہ جھل مگسی سے چارکلومیٹر دور واقع درگاہ فتح پور میں عرس کی تقریبات جاری تھیں اور جمعرات کا روز ہونے کی وجہ سے لوگوں کا رش تھا۔ اسی دوران خودکش حملہ آور نے اندر داخل ہونے کی کوشش لیکن سکیورٹی فورسز نے اسے روک لیا۔ گرفتاری کے خوف سے خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ڈپٹی کمشنر اسداللہ کاکڑ نے بتایا کہ دھماکا درگاہ کے دروازے پر ہوا۔ دھماکے کےفوری بعدمقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اورزخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ کے دوران حملوں کے شدید خطرات موجود تھے۔ دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔ فتح پورکی اسی درگاہ پر انیس مارچ دوہزارپانچ کو بھی خودکش دھماکا ہوا جس میں پچاس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے