پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مذہبی جماعت کے رہنما مولانا اسماعیل درویش محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے ہیں
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے پھندو میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسماعیل درویش کی گاڑی پرفائرنگ کی۔پولیس کے مطابق حملے میں مولانا اسماعیل درویش اور ان کا محافظ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے مولانا اسماعیل درویش کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مولانا اسماعیل دم توڑ چکے تھے۔