چین امریکی صدر ٹرمپ کی حکومت گرانے کی کوشش کررہا ہے
عالمی سیاست میں چین کی پیش قدمی سے امریکا بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے چین پرالزام لگایا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی حکومت گرانے کی سازش کر رہا ہے، انہوں نے تجارت اور دفاعی معاملات میں چینی جارحیت کو امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں مداخلت قرار دے دیا۔ ہیڈسن انسٹی ٹیوٹ میں اسکالرز سے خطاب کرتے ہوئے مائیک پنس کا کہنا تھا کہ چین ٹرمپ کا تختہ الٹنا چاہتا ہے،تجارت اور دفاعی معاملات میں چینی جارحیت امریکی مڈ ٹرم انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے