ملک کے بیشتر حصوں میں رات کے اوقات میں موسم ٹھنڈا خنک ہونے لگا۔
ملک بھر میں موسم نے انگڑائی لے لی، بالائی و میدانی علاقوں میں راتیں ٹھنڈی ہو گئیں،جبکہ پہاڑی و شمالی علاقہ جات میں بھی ٹھنڈی ہواؤں نے خنکی میں اضافہ کردیا، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم مالا کنڈ،ہزارہ،کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ،سرگودھا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، مری میں تیرہ،میں آٹھ،مالم جبہ میں سترہ اور مظفر آباد میں چودہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔