رینالہ خورد: ٹریفک حادثہ، 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی
پنجاب کے شہر رینالہ خورد میں ٹرالے نے کیری ڈبے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں2 خواتین ،2بچوں سمیت6 افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد میں جی ٹی روڈ اڈا کسان کے قریب ٹرالے نے کیری ڈبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت6 افراد زخمی ہوگئے ۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل منتقل کر دیا ۔