بھارتی فضائیہ کا طیارہ حادثہ کا شکار،پائلٹ محفوظ
بھارتی فضائیہ کا ایک مائیکرولائٹ طیارہ ریاست اترپردیش میں حادثہ کا شکار ہوگیا تاہم دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ باغپت کے نزدیک اس میں خرابی پیداہو گئی۔ دونوں پائلٹوں نے طیارہ کو اتارنے کی کوشش کی لیکن حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس حادثہ میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔انہوں نے کہاکہ حادثہ کی تحقیقات کے لئے کورٹ آف انکوائری کی ہدایت دی گئی ہے۔