نیب نے میاں شہباز شریف کو آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتار کرلیا ,کل لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا
ترجمان نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کو آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتار کر لیا ہے ،،نیب اعلامیے کے مطابق میاں شہباز شریف کو کل لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گااور تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا ،، شہباز شریف کے خلاف آشیانہ کمپنی کیس کے علاوہ صاف پانی سکینڈل میں بھی تحقیقات جاری ہیں ، دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی میاں شہبازشریف کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے ۔