پاناما اورپیراڈائیزلیک کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے سوئس اکاؤنٹس سے متعلق کیسزپربھی کام ہوگا, معاون خصوصی شہزاد اکبر
وزیراطلاعات فواد چودھری اوروزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبرنے مشترکہ پریس کانفرنس کی ، اختیارات اورحکومتی وسائل کے ناجائز استعمال ، کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات سے اگاہ کیا ، شہزاد اکبرنے کہا کہ کرپٹ افراد کے خلاف سپریم کورٹ پہلے تنہا لڑ رہی تھی اب حکومت بھی انکی مدد کررہی ہے ، متعلقہ ادارے اب متحرک ہیں،، بیرون ملک 10ہزارسے زائد جائیدادوں کا سراغ لگایاگیا جلد 300 کیسزکی لسٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی ، انہوں نے کہاکہ دبئی کے علاوہ دیگر ممالک سے معلومات حاصل کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے ، پاناما اورپیراڈائیزلیک کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے سوئس اکاؤنٹس سے متعلق کیسزپربھی کام ہوگا
شہزاد اکبر نے کہا کہ ہنڈی ، حوالہ اورمنی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے قانون سازی کیلئے مسودہ تیارکرلیا گیا ہے ،ماضی میں حکومتی وسائل کے بے دریغ استعمال کی مجرمانہ غفلت کی گئی ، شہبازشریف کے ذمے وزیراعظم ہاؤس کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر35 کروڑ واجب الادا ہیں ، ایسے کیسزتحقیقاتی اداروں کوبھیجنے کے ساتھ ساتھ رقوم کی واپسی کیلئے ایسے افراد کو نوٹسزجاری کیے جائیں گے