شہبازشریف کوصاف پانی سکینڈل میں بلا کرآشیانہ ہاوسنگ سکیم میں گرفتار کرنا مضحکہ خیزہے،گرفتاری ضمنی الیکشن پراثرانداز ہونے کیلئے ہے, مریم اورنگزیب
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کوپنجاب کے عوام کی خدمت کی سزادی جارہی ہے،کسی بھی کیس میں ن لیگ کی قیادت پرایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی جوروایت چل پڑی ہے وہ ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری سے پہلے سپیکرقومی اسمبلی کواطلاع دینی چاہیے تھی،شہازشریف کی گرفتاری غیرقانی ہے،ملک نااہل لوگوں کے حوالے کردیاگیاہے،عمران خان نے گذشتہ دورحکومت نے جوکھڈے کے پی میں کھودے آج ان کے لوگ ہی اس میں گررہے ہیں
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گرفتاری الیکشن پراثرانداز ہونے کے لیے ہے،،مسلم لیگ ن آمروں کے دورمیں بھی کڑے سیاسی امتحان سے گزرچکی ہے،،اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومت کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،