اپوزیشن لیڈرکو گرفتارکرنا مناسب نہیں.فواد چوہدری کے بیان سے لگتا ہے کہ شہبازشریف کوحکومت کی ایما پرگرفتار کیا گیا,رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ نیب سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوتی ہے۔اپوزیشن لیڈرکوگرفتارکرنا مناسب نہیں،ایک کیس میں بلا کردوسرے کیس میں کیوں گرفتارکیا گیا،کسی اوردن بھی توگرفتارکیا جاسکتا تھا،انھوں نے کہا کہ فوادچوہدری کے بیان سے لگتا ہے کہ شہبازشریف کوحکومت کی ایما پرگرفتارکیا گیا ہے،ایف آئی اے سے پوچھا جائے کہ فالودہ بیچنے والے کے اکاﺅنٹ میں پیسے کس کے تھے۔
سعیدغنی کا کہنا تھا کہ نیب کواپنے قوانین کے مطابق چلناچاہیے۔ہم نے شروع سے کہا ہے کہ نیب کے قوانین بہت بھیانک ہیں۔شہبازشریف کوگرفتارکرنا نیب کومتنازعہ بنانا ہے،