پراگ : گیس دھماکہ ،تین منزلہ اپارٹمنٹ تباہ،1 شخص ہلاک9 زخمی

جنوبی چیک ٹاﺅں کے ایک اپارٹمنٹ میں گیس دھماکہ کے باعث ایک شخص ہلاک ا ور 9 زخمی ہو گئے،2 افراد دھماکے میں شدید زخمی ہوئے ہیں جن کے جسم کا کافی حصہ جل گیا ہے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پراگ کے ہسپتال میں داخل کرا دیاگیاہے جبکہ 7 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں، لینورا میں مین روڈ کے پاس ایک تین منزلہ رہائشی اپارٹمنٹ میں اچانک گیس دھماکہ ہوا جس کے باعث اپارٹمنٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ۔