حکومت کی اولین ترجیح عوام کامعیارزندگی بہتر بناناہے:وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ عوام کی خدمت اور ان کامعیار زندگی بلند کرنا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات گوجرانوالہ ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے احساس پروگرام شروع کیا ہے جو ملک کی تاریخ میں غربت کے خاتمے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کا سب سے بڑاسماجی فلاحی منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ صحت سہولت کارڈ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریگا۔عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ پر زوردیا کہ وہ اپنے حلقوں کے عوام کو درپیش مسائل کے حل میں موثر کردارادا کریں