اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی:چینی سفیر
پاکستان میں چین کے سفیریائوجِنگ نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف چین کو گوادرکے ساتھ منسلک کرے گی بلکہ اس سے افغانستان کے شہرقندھاروسطی ایشیاء اور روس تک رسائی بھی فراہم ہوگی۔ انہوں نے کراچی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں ایک مذاکرے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ منصوبے سے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔چین کے سفیرنے کہاکہ چین شراکت داری کی بنیاد پرایک بڑی سرمایہ کاری کررہاہے اور پاکستان کی تعلیم، فنی تعلیم، زراعت اورٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت مختلف شعبوں میں مدد کررہاہے