اسٹریٹ کرائم کی انوکھی واردات:لٹنے والے شہری نے ڈاکو سے موٹرسائیکل چھین لی۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی انوکھی واردات ہوئی جس میں لٹنے والے شہری نے ڈاکو سے موٹرسائیکل چھین لی۔ واقعہ سندھی مسلم سوسائٹی میں پیش آیا،جہاں ایک موٹرسائیکل سوار ملزم نے شہری کو اسلحہ نہیں دکھایا، صرف ڈرانے کی کوشش کی جس پر شہری نے موبائل فون اور نقدی دے دی۔پولیس حکام کے مطابق واردات کے بعد ملزم فرار ہونے لگا تو شہری نے ڈاکو کو دھر لیا اور موٹرسائیکل چھین لی۔بعدازاں اسے سیکورٹی گارڈز کے حوالے کر کے شہری پولیس کو آگاہ کرنے کیلئے بھاگا تو اس دوران ملزم سیکورٹی گارڈز کو چکمہ دے کر موبائل اور نقدی سمیت فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل 2016 میں لائنز ایریا سے چوری کی گئی تھی جبکہ ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔