سربراہ جے یو آئی(ف)مولانا فضل الرحمان کا ازسرنو الیکشن کرانے کا مطالبہ

سربراہ جے یو آئی(ف)مولانا فضل الرحمان نے ازسرنو الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا ان کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبراحتجاج کا حتمی فیصلہ ہے، جعلی حکمران عوام کےسیلاب کےسامنے تنکےکی طرح بہہ جائیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی(ف)مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پورا ملک جنگ کا میدان ہوگا، اسلام آباد پہلا پڑاؤ ہوگا، بی اور سی پلان کی طرف بھی جائیں گے،ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہو گا،صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تبدیل کرتے رہیں گے،یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہو گی،تاجروں نے پورے ملک میں کامیاب ہڑتال کی جس کی مثال نہیں ملتی،عام آدمی بری طرح متاثر ہو رہا ہے، ملک کا وجود اس وقت خطر ے میں ہے،گرفتاریوں سے اشتعال بڑھے گا،تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں ،کہیں سے مایوسی نہیں مل رہی،ناجائز حکومت کا جانا ٹھہر گیا،یہ حکومت ہوائی کرسی پر بیٹھی ہے، ہم نے ہر پاکستانی کی آواز بننا ہے،ہم جانتے ہیں وزیراعظم نےنیویارک میں کس سے ملاقات کی،سازشی عناصر کے ساتھ میٹنگز کی جا رہی ہیں،مطالبہ کرتے ہیں پی ٹی آئی حکومت فوری طور پر چھوڑ دے،اگر اسلام آباد جانا برا ہے تو اس کا نام اسلام آباد کیوں رکھا ہے؟ہم نے آپ سے اس اسلام آباد کو پاک کرنا ہے،آصف زرداری ہمارے ساتھ ہیں،کہیں سے مایوسی نہیں،بہت سی باتیں وقت سے پہلے نہیں کر رہے، چندہ اکٹھا کرنا ہمارا حق ہے،ہم اپنے دوستوں سے چندہ مانگ رہے ہیں، یہودیوں سے نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے ازسرنو الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا ان کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر احتجاج کاحتمی فیصلہ ہے، پورے ملک سے عوام کاسیلاب آئے گا، جعلی حکمران عوام کےسیلاب کےسامنے تنکےکی طرح بہہ جائیں گے،ہم نے عام آدمی اور پاکستان کی آواز بننا ہے، ایٹمی جنگ کی بات کر کے پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا، جنگ کی دھمکیوں پر آنا سفارتی نا کامی ہے۔