شرجیل میمن کیخلاف دائر ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

احتساب عدالت نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے خلاف نیب کی جانب سے دائر کرپشن کا ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں شرجیل میمن کے پرائیویٹ سیکریٹری اظہار حسین کی جانب سے سابق صوبائی وزیر کے خلاف دائر نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ثبوت موجود ہیں، چیئرمین نیب کے دستخط کے بعد ہی ریفرنس دائر کیا گیا۔عدالت نے شرجیل میمن کے خلاف نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس قابل سماعت قرار دے دیا۔