غریب بیوہ کروڑوں کی جائیداد رکھنے کے الزام میں نیب میں طلب
کراچی میں غریب بیوہ کے نام کروڑوں روپے کی مبینہ بے نامی جائیداد نکل آئی جس پر نیب نے انہیں طلبی کا نوٹس بھیج دیا،نیب نے خاتون کو 320گز کے پلاٹ کے کاغذات لے کر فوری راولپنڈی آنے کی ہدایت کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے شاہ فیصل کالونی نمبر تین کے مکان کی مالکن کے نام ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں ان سے گلشن اقبال کڈنی ہل میں کروڑوں روپے کا پلاٹ خریدنے کی وجوہات پوچھی گئی ہیں۔نیب نے خاتون کو 320گز کے پلاٹ کے کاغذات لے کر فوری راولپنڈی آنے کی ہدایت کی ہے۔اس مکان کی رہائشی خاتون کا نام نگہت پروانا ہے، شوہر کے انتقال کے بعد ان کی کفالت بھائی کررہے ہیں، نیب کا نوٹس ملنے کے بعد خاتون پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہیں۔نیب کے نوٹس میں نگہت پروانا پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے پلاٹ جعلی اکانٹ کے ذریعے خریدا اور اب وہ راولپنڈی میں تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہوں۔متاثرہ خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ ایسا تبھی ممکن ہے جب نیب آنے جانے کا کرایہ دے۔نگہت پروانا کی بیٹی کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ نیب غریبوں کو پریشان کرنے کے بجائے جعلی اکانٹس میں ان کا نام استعمال کرنے والوں کا سراغ لگائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر 62 ایکڑ پر قائم کڈنی ہل سے قبضہ ختم اور تمام الاٹمنٹس منسوخ کراکے پارک میں تبدیل کیا جارہا ہے۔